تیمم کس چیز سے ٹوٹتاہے

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ تیمم کس چیز سے ٹوٹتا ہے؟

333 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    جن اشیاء سے وضوء ٹوٹ جاتا ہے ان اشیاء سے تیمم بھی ٹوٹ جاتا ہے۔ اگرپانی مل جائے اور اس کو استعمال کرسکے تو اس سے بھی تیمم ٹوٹ جاتا ہے۔پاخانہ پیشاب کی راہ سے کسی چیز کا نکلنا خواہ ہوا ہو یا کوئی چیز ہو وضو کو توڑ دیتا ہے۔ لیٹے ہوئے نیند آجائے تو اس سے بھی وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ اگر تکیہ لگائے بیٹھا ہو او راس حالت میں نیند آجائے تو وضو کرلینے میں احتیاط ہے۔ اس طرح اونٹ کا گوشت کھانے یاقے کرنے یا نکسیر پھوٹنے یا شہوت کے ساتھ شرمگاہ کو یا عورت کو چھونے یا جنازہ کو کندھا دینے سے بھی وضو کرلینے میں احتیاط ہے۔ شرمگاہ دیکھنے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
    وباللہ التوفیق

ایک جواب چھوڑیں