گوبر سے لیپی ہوئی جگہ پہ نماز پڑھنا

سوال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

سوال!!!

بہن نے سوال پوچھا ہے کہ جو لوگ گاؤں میں رہتے ہیں ان کے صحن کچے ہوتے ہیں جو گوبر ملی مٹی سے بناتے ہیں اور اسی زمین پہ وہ نماز پڑھ لیتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ زمین ڈرائی ہوکر پاک ہوجاتی ہے کیا یہ بات ٹھیک ہے؟؟؟

273 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب!!

    اونٹ کا پیشاب اور اس کی مینگنیاں اور ماکول اللحم(گائے بھینس) کا گوبر امام مالک رحمۃ اللہ علیہ و امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ و دیگر سلف مثل صحابی رسول ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے نزدیک پاک ہے اور اس کی بیع جائز و درست ہے، جیسا کہ صحیح بخاری سے مسنقاد ہوتا ہے۔ حنفیہ کے امام محمد رحمۃ اللہ علیہ سے بھی اسی طرح ثابت ہے، جیسا کہ بحر الرائق وغیرہ سے واضح ہوتا ہے۔
    لہذاگوبر پہ پکایا ہوا کھانا اس کی آگ پہ گرم کیئے پانی سے وضو کرنا اور گوبر سے لیپی ہوئی جگہ پہ جائے نماز بچھا کر نماز پڑھنا جائز ہے
    ۔ وللہ اعلم

ایک جواب چھوڑیں