لڑکی سات قرآن کے برابر

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال!!

بہن نے سوال کیا ہے کہ یہ کہتے سنا ہے کہ کنواری لڑکی سات قرآن کے برابر ہوتی ہے تو کیا شادی شدہ بھی ؟؟

268 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب!!

    یہ المناک و سفاک حقیقت بہت سے باخبر انسانوں کو عرصہ داراز سے معلوم ہے کہ وطن عزیز کے اندر کنواری مسلمان لڑکیوں کی شادی قرآن کریم سے کر دی جاتی ہے- یہ لعنتی و مردود رسم زیادہ تر صوبہ سندھ میں مروج ہے- بنیادی انسانی حقوق پر اس طرح ڈاکہ زنی سے باخبر رہنے کے باوجود پاکستان ایسے نظریاتی ملک کے اندر کسی سیاسی و مذہبی طبقے نے اس کے خلاف آواز اٹھانے کی تکلیف اور جرات نہیں کی- تعجب اور حیرت کی بات یہ ہے کہ عورتوں کی شادی کے شرعی حق کو زیر و زبر کرنے کے لئے بھی قرآن کریم جیسی بابرکت اور مقدس کتاب کو استعمال کیا جاتا ہے
    مگر آج تک کسی سے یہ کہتے نہیں سنا کہ کنواری لڑکی سات قرآن کے برابر ہوتی ہے ۔قرآن و حدیث ،یا فقہ میں تو کبھی یہ چیز موجود ہی نہیں ، یہ سب فضول کی باتیں ہیں جن کا کوئی سر پیر نہیں ۔
    مگر آج تک کسی سے یہ کہتے نہیں سنا کہ کنواری لڑکی سات قرآن کے برابر ہوتی ہے ۔قرآن و حدیث ،یا فقہ میں تو کبھی یہ چیز موجود ہی نہیں ، یہ سب فضول کی باتیں ہیں جن کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ۔۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں