مکانات پر زکوۃ کا حکم

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ رہائشی مکان، جس میں ہم لوگ رہتے ہیں، اس پر زکوۃ کا کیا حکم ہے؟ اسی طرح اگر کوئی ایسا مکان ہے، جس میں ہم رہتے نہیں لیکن وہ بھی رہائش کےلیے خریدا ہوا ہے تو کیا اس پر بھی زکوۃ ہوگی؟

258 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! رہائشی مکانات پر زکوۃ نہیں ہوتی، چاہے آپ اس میں رہتے ہوں یا نہ رہتے ہوں۔ لیکن اگر اس سے کسی بھی طرح کی آمدنی ہورہی ہے، جیسا کہ کرائے پر دیا ہوا ہے، یا اسی طرح آپ کے مکان سے کوئی فائدہ اٹھا کر وہ آپ کو اس کی قیمت دے رہا ہے، تو یہ جو مکانات کے ذریعہ آمدنی ہورہی ہے، اس آمدنی پر سال گزرنے کی صورت میں زکوۃ دینا ہوگی۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں