مولا یا صل وسلم دائماً ابداً کے الفاظ درست ہیں

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ ایک نعت میں مولاي صلي وسلم دائما ابدا کے الفاظ آئے ہیں، کیا یہ الفاظ درست ہیں۔

711 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ شعروشاعری میں اکثر مبالغہ ہی ہوتا ہے۔ اور یہ مبالغہ تب تک جائز ہے، جب تک شریعت کے خلاف نہ ہو۔ باقی مولا ی صلی وسلم دائما ابدا کے الفاظ میں کوئی مضائقہ نہیں۔ کیونکہ ان الفاظ کا عام فہم مفہوم یہ ہے کہ اے اللہ جب تک زمین وآسمان قائم ودائم ہیں۔ تب تک حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام ہم بھیجتے رہیں گے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں