نماز اور عورت کا سجدہ

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ عورت سجدہ کیسے کرے؟

271 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! بعض لوگ کہتے ہیں کہ جب عورت سجدہ کرے تو اپنا پیٹ اپنی رانوں تک چپکا لے اور اپنے سرین کو اوپر نہ اُٹھائے اور اعضاء کو اس طرح دور نہ رکھے جیسے مرد رکھتا ہے۔ بلکہ جسم کو اکٹھا کر کے سمٹ جائے اور سجدہ میں کہنیوں سمیت بازو زمین پر بچھا دے۔ لیکن یہ سب باتیں بے دلیل ہونے کی وجہ سے مردود ہیں۔ درست بات یہ ہے کہ عورت بھی اسی طرح سجدہ کرے گی، جیسے مرد کرتا ہے۔ کیونکہ حدیث مبارکہ ہے

    صلوا کما رأیتموني أصلي۔ (بخاری : 631)
    نماز اس طرح پڑھو جس طرح تم مجھے پڑھتے دیکھتے ہو۔

    اس حدیث کی عمومیت میں مردو عورت سمیت پوری امت شریک ہے اور پوری امت پرلازم ہے کہ جو طریقہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا ہے وہی طریقہ پوری امت کا ہو۔

    باقی جیسے خواتین سجدوں میں بازو پچھا دیتی ہیں، اس حوالے سے حدیث ہے کہ

    حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «اعْتَدِلُوا فِي السُّجُودِ، وَلاَ يَبْسُطْ أَحَدُكُمْ ذِرَاعَيْهِ انْبِسَاطَ الكَلْبِ» ۔(بخاری:822)
    ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے محمد بن جعفرنے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے قتادہ سے سنا، انہوں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ سجدہ میں اعتدال کو ملحوظ رکھو اور اپنے بازو کتوں کی طرح نہ پھیلایا کرو۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں