نماز فجرکا لیٹ ہونا اور سنت کی ادائیگی

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ اگر نماز فجر نیند سے بیدار نہ ہونے کی صورت میں لیٹ ہوجائے تو پھر جب اٹھیں تو کیا صرف فرض پڑھیں یا پھر سنت بھی ساتھ پڑھیں؟

382 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے کہ

    وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ نَسِيَ صَلَاةً، أَوْ نَامَ عَنْهَا، فَكَفَّارَتُهَا أَنْ يُصَلِّيَهَا إِذَا ذَكَرَهَا»۔ (مسلم:1568)
    سعید نے قتادہ سے اور انھوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سےحدیث سنائی ‘کہا : اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص کوئی نماز بھول گیا یا اسے ادا کرتے وقت سوتا رہ گیا تو اس (نماز) کا کفارہ یہی ہے کہ جب اسے یاد آئے وہ اس نماز کو پڑھ لے۔

    لہٰذا جب بھی کوئی نماز بھول جائے یا پھر نماز ٹائم سویا رہ جائے تو جب یاد آئے یا جب آنکھ کھلے تو نماز پڑھ لینی چاہیے۔ کیونکہ یہی اس کا وقت ہوتا ہے۔ لہٰذا سنتیں بھی پڑھی جائیں گی۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں