ہاتھ پہ آٹا لگا رہنے کی صورت میں نماز کی ادائیگی

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ اگرہاتھ پر آٹا لگا رہ گیا، اور نماز ادا کرلی تو کیا نماز ہوجائے گی؟

266 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! وضوء باقی ہونے کی صورت میں اگر ہاتھوں پر آٹا لگا بھی ہوا ہو تو نماز پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا، کیونکہ آٹا بذاتہ پاک اور حلال ہے۔ لیکن اگر ہاتھوں پر آٹالگا ہونے کی صورت میں وضوء کیا، تو پھر یہ ضروری ہے کہ کیا وضوء کا پانی تمام اعضائے وضوء تک پہنچا بھی ہے کہ نہیں؟ اگر پہنچا ہے تو ٹھیک، ورنہ وضوء نہ ہونے کی صورت میں نماز نہیں ہوگی۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں