وتروں کے بعد نوافل پڑھنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ جب ہم وتر پڑھ کر سو جاتے ہیں تو کیا رات کو جب آنکھ کھلے یا صبح جب بیدار ہوں اور ٹائم باقی ہو تو ہم نوافل پڑھ سکتے ہیں؟

301 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! اگر ایسی صورت بن جاتی ہے، تو پھر آپ دو دو رکعت کرکے جتنا آپ کا دل چاہے، آپ پڑھ سکتی ہیں۔ جیسا کہ یہی سوال جب شیخ ابن باز رحمہ اللہ تعالی سے ایک بندے نے پوچھا کہ جب میں نے سونے سے قبل وتر ادا کرلیے اور رات کے آخری حصہ میں بھی بیدار ہوجاؤں تو مجھے نماز کس طرح ادا کرنی چاہیے ؟ توشیخ رحمہ اللہ تعالی کا جواب تھا: جب آپ سونے سے قبل رات کے شروع میں ہی وتر ادا کرچکے ہوں، اوراللہ تعالی نے آپ کو رات کے آخری حصہ میں بیدار ہونے کی توفیق بخشی تو پھر آپ جتنی میسر ہوسکے دو دو رکعت کرکے نماز ادا کریں اوروتر نہ پڑھیں کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے : ایک رات میں دو بار وتر نہيں۔ اوراس لیے بھی کہ اماں عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے ثابت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم وتر ادا کرنے کے بعد بیٹھ کر دو رکعت ادا کیا کرتے تھے ۔ ( فتاوی اسلامیۃ : 1/339)

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں