وضوء کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینایا گلے لگانا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ وضوء کی حالت میں اگر خاوند بیوی کا بوسہ لے لیتا ہے یا بیوی کو گلے لگا لیتا ہے۔ تو وضوء بارے کیا حکم ہے؟

307 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! خاوند بیوی کا یا بیوی خاوند کا وضوء کی حالت میں بوسہ لے لیتے ہیں، یا ایک دوسرے کو گلے لگا لیتےہیں، تو جب تک مذی کا اخراج نہ ہو، تب تک وضوء نہیں ٹوٹتا۔ جیسا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ

    قَبَّلَ بَعْضَ نِسَائِهِ ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ۔(ترمذی:86)
    نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں میں سے کسی ایک کا بوسہ لیا، پھرآپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے نکلے اور وضو نہیں کیا۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں