زکوۃ کے پیسوں سے کچھ خرید کردینا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا ہم زکوۃ کے پیسوں سےمستحق زکوۃ یا رفاہی اداروں کو کچھ خرید کردے سکتے ہیں؟

250 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! اگر تو آپ کسی فرد واحد یا فیملی جو کہ مستحق زکوۃ ہے، اسے زکوۃ دے رہے ہیں تو پھر ان کی اجازت ضروری ہے، کیونکہ ہوسکتا ہے کہ جو چیز آپ ان کو خرید کردیں وہ ان کو ضرورت ہی نہ ہو۔ لیکن اگرآپ کسی بڑے رفاہی ادارے کو زکوۃ دے رہے ہیں تو پھر آپ زکوۃ کے برابر رقم کی کوئی چیز خرید کر بھی دے سکتے ہیں۔ لیکن اس میں ایک شرط یہ ہے کہ اس چیز کا تعلق رفاہ عامہ سے ہونا چاہیے، یعنی ایسی چیز ہو کہ جس سے مستحقین زکوۃ مستفید ہوتے رہیں۔ اور دوسری شرط یہ ہے کہ یہ چیز اس رفاہی ادارے کی ملکیت میں ہو۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں