احتلام کیا ہوتا ہے اورکیا عورت کو احتلام ہوتا ہے

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ احتلام کیا ہوتا ہے؟ کیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے؟ اور کیا اگراحتلام ہوجائے تو غسل کرنا ضروری ہوتا ہے؟

4369 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! سوتے میں کسی بھی وجہ سے پیشاب کے راستےسے مَنِی کا اخراج احتلام کہلاتا ہے۔ اورعورت کو بھی احتلام ہوتا ہے۔ جیسا کہ حدیث مبارکہ میں یہی سوال ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تھا کہ

    يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوَتَحْتَلِمُ المَرْأَةُ؟ قَالَ: نَعَمْ۔ (بخاری:130)
    یا رسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم)! کیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے؟ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم)نے فرمایا، ہاں!

    جہاں تک احتلام ہوجانے کے بعد غسل کے فرض ہونے کی بات ہے تو حدیث مبارکہ میں اس طرح بیان ہے کہ

    حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلاَمٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ زَيْنَبَ ابْنَةِ أُمِّ سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: جَاءَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ لاَ يَسْتَحْيِي مِنَ الحَقِّ، فَهَلْ عَلَى المَرْأَةِ مِنْ غُسْلٍ إِذَا احْتَلَمَتْ؟ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا رَأَتِ المَاءَ۔(بخاری:130)
    ہم سے محمد بن سلام نے بیان کیا، کہا ہم سے ابومعاویہ نے خبر دی، ان سے ہشام نے اپنے باپ کے واسطے سے بیان کیا، انھوں نے زینب بنت ام سلمہ کے واسطے سے نقل کیا، وہ ( اپنی والدہ ) ام المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ ام سلیم ( نامی ایک عورت ) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ حق بات بیان کرنے سے نہیں شرماتا ( اس لیے میں پوچھتی ہوں کہ ) کیا احتلام سے عورت پر بھی غسل ضروری ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ( ہاں) جب عورت پانی دیکھ لے۔ ( یعنی کپڑے وغیرہ پر منی کا اثر معلوم ہو یا اسے دیکھ لے) ۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں