عیدین کی تکبیرات میں رفع الیدین کرنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ جب عید الفطر کی تکبیرات کہی جارہی ہوں تو تکبیرات کےلیے رفع الیدین کرنا چاہیے کہ نہیں؟

910 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! نما زعیدالفطر میں تکبیرا ت زو ائد میں رفع الیدین کرنا کسی صحیح اور صریح روایت سے ثا بت نہیں ہے، ایک روایت میں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے متعلق بصراحت آیا ہے کہ وہ نماز جنا زہ اور نماز عید میں ہر تکبیر کے وقت ہا تھ اٹھا تے تھے۔ (بیہقی :293/3) لیکن یہ روایت بھی ضعیف ہے (رواء الغلیل:112/3)

    البتہ بعض علما نے ایک صحیح روایت سے استنبا ط کیا ہے جس کے الفاظ ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع سے پہلے ہر تکبر کے مو قع پر ہا تھا اٹھاتے تھے ۔ (بیہقی 292/3)

    اس روایت کا سیاق تو فرض نما ز میں رفع الیدین سے متعلق ہے تا ہم الفاظ کے عموم کا تقاضا ہے کہ اس میں تکبیرا ت عیدین بھی شامل ہیں چنانچہ محدثین میں سے امام بیہقی اور ابن منذر رحمہما اللہ نے اس حدیث کے عموم سے استدلال کرکے تکبیرات عیدین کے موقع پر ہاتھوں کا اٹھانا ثابت کیا ہے اور کسی محدث سے ان کی مخا لفت بھی منقول نہیں مندرجہ ذیل آثار بھی اس مؤ قف کی تا ئید میں پیش کئے جاتے ہیں:

    1۔ ابن جر یج رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ میں نے عطا ء بن ابی ربا ح رحمۃ اللہ علیہ سے پو چھا :کیا امام نما ز عید میں ہر تکبیر کے ساتھ رفع الید ین کر ے انہو ں نے جو اب دیا کہ ہا ں وہ رفع الید ین کر نے اور لو گ بھی اس کے سا تھ ہا تھ اٹھائیں ۔(مصنف عبد الرزا ق :297/3)
    2۔ امام ما لک رحمۃ اللہ علیہ فر ما تے ہیں : کہ تکبیرا ت عید ین کے مو قع پر ہا تھ اٹھا نے چا ہئیں اگر چہ میں نے اس کے معلق کچھ نہیں سنا ۔(الفریا بی بحوالہ ارواء الغلیل:113/3)
    3۔ امام شا فعی رحمۃ اللہ علیہ اور امام احمد حنبل رحمۃ اللہ علیہ کا بھی یہی مؤ قف ہے کہ عید ین میں تکبیرا ت زوائد میں ہا تھ اٹھا نے چا ہئیں ۔(کتا ب الام:237/1)

    ان آثا ر سے معلو م ہو تا ہے کہ عید ین کی تکبیر ات میں ہا تھ اٹھا نے کا جو از ملتا ہے ۔ لہٰذا تکبیرات عید میں رفع الیدین کیا جائے گا۔ (فتاویٰ اصحاب الحدیث)

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں