معترضین کے ڈاکٹر فرحت ہاشمی پر اعتراضات

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے کسی کتاب کے کچھ صفحات لگائے، جس پر ڈاکٹرفرحت ہاشمی پر معترضین نے اعتراضات کیے ہوئے تھے۔ جس وجہ سے ڈاکٹرصاحبہ کے عقائد ونظریات کو باطل اور فتنہ کا نام دیا ہوا تھا۔ بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا یہ درست اعتراضات ہیں؟ اور کیا یہ ڈاکٹرصاحبہ کے عقائد ونظریات ہیں؟

338 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! جس پر اعتراض کیا جاتا ہے، وہی اس کا جواب دیتا ہے۔ ان تمام اعتراضات کو کسی حوالے سے ڈاکٹرصاحبہ تک پہنچا کر ان سے جوابات لیے جاسکتے ہیں۔ کیونکہ مجھے اس چیز کا علم نہیں کہ آیا واقعی ڈاکٹرصاحبہ کے یہ عقائد ونظریات ہیں؟ اگر ہیں تو کس حد تک معترضین کے اعتراضات درست اور کس حد تک غلط ہیں؟۔ باقی آپ مجھ سے یہ سوال کرسکتی ہیں کہ ڈاکٹرصاحبہ کے مؤقف اور معترضین کے مؤقف کے مابین درست اور قرآن وحدیث پر مبنی رائے کونسی ہے؟ یا معترضین کا بیان کردہ وہ مسئلہ جس کو اختلافی بتاکر اعتراض کرکے ڈاکٹرصاحبہ کے عقیدہ ونظریہ کو باطل کہا گیا ہے۔ مجھ سے یہ جان سکتی ہیں کہ اس کا جواب کیا ہے؟ لیکن معترضین کے اعتراضات کا جواب ڈاکٹرصاحبہ سے ہی لیا جاسکتا ہے۔ کیونکہ وہ بہترسمجھتی ہیں کہ ان کے کیا عقائد ونظریات ہیں۔ اور معترضین نے ان کو کس وائے سے پیش کیا ہے؟

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں