اہل بیت سے محبت کا کیا طریقہ ہے؟

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین سے محبت کا کیا طریقہ کار ہے؟

500 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:
    بہن! سب سے پہلے تو آپ یہ جان لیں کہ ایک پروپیگنڈہ کیا گیا کہ اہل سنت والجماعت اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کی عظمت وفضیلت کو نہیں مانتے اور ان کے اندر ناصبیت پائی جاتی ہے یعنی وہ حضرت علی اور حضرت حسین رضی اللہ عنہما وغیرہما کا احترام نہیں کرتے۔ ظاہر بات ہے کہ یہ ایک الزام اور حقائق کے خلاف بات ہے۔ کیونکہ اہل سنت والجماعت میں مسلسل یہ روایت چلی آرہی ہے کہ وہ صحابہ کرام اوراہل بیت نبوت رضی اللہ عنہم سب کے ساتھ محبت رکھتے ہیں، بلکہ ان کی عظمت ومحبت ان کے عقیدہ وایمان کا حصہ ہے۔ اور یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ تمام اہل بیت کو پورے طور پر ماننے والے بھی صرف اہل سنت والجماعت ہی ہیں۔ ورنہ پروپیگنڈہ کرنے والے حضرات تو ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن کو اہل بیت میں شامل ہی نہیں کرتے، حالانکہ خود قرآن کریم نے انہیں اہل بیت قرار دیا ہے۔ اہل سنت دونوں کو اہل بیت تسلیم کرتے ہیں اور دونوں کو یکساں قدر واحترام کامستحق سمجھتے ہیں۔

    دوسری بات: جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ذات کے اعتبار سے افضل ہیں، اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خاندان بھی تمام خاندانوں سے افضل واعلیٰ ہے اور جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خاندان سب خاندانوں سے اعلیٰ و افضل ہے، اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گھرانہ بھی تمام گھرانوں سے افضل واعلیٰ ہے۔ چنانچہ صحیح مسلم میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

    إنَّ اﷲَ اصْطَفیٰ کَنَانَۃَ مِنْ وُلْدِ إِسْمَاعِیْلَ وَاصْطَفٰی قُرَیْشًا مِّنْ کَنَانَۃَ وَاصْطَفٰی مِنْ قُرَیْشٍ بَنِیْ ہَاشِمٍوَاصْطَفَانِيْ مِنْ بَنِيْ ہَاشِمٍ ۔(مسلم:2276)
    بے شک اللہ نے اسماعیل کی اولاد سے کنانہ کو چن لیا اورکنانہ سے قریش کوچن لیا اور قریش سے اولادہاشم کو چن لیا اورمجھے اولاد ہاشم سے چن لیا۔

    اور ہر مسلمان کی یہی سوچ اور یہی عقیدہ اہل بیت سے حقیقی محبت کی پہنچان بھی ہے۔ اور یہی طریقہ بھی

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں