الکوحل اور روز مرہ کی استعمال ہونے والی اشیاء

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ الکوحل اسلام میں حرام ہے، لیکن الکوحل تو ہماری روز مرہ کی ہر چیز میں موجود ہے، مثلا شیمپو، صابن، ٹوتھ پیسٹ وغیرہ۔ تو ہمیں کیا کرنا چاہیے؟

386 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! اگر کجھور، انگور، گندم وغیرہ سے کشید کرکے الکوحل تیار کیا گیا ہے، تو اس کا استعمال ہر طرح سے حرام اور ناجائز ہے۔ لیکن جو الکوحل دیگر اشیاء مثلاً آلوگنا، شکرقند یا پھر کیمیکل وغیرہ سے تیار کیا جائے تو علماء نے بامر مجبوری جواز کا فتویٰ دیا ہے۔ اور بعض محققین کا کہنا ہے کہ استعمالی اشیاء میں شامل کیا جانے والا الکوحل بالعموم دوسری قسم سے ہوتا ہے اس لیے ان اشیاء کو خریدنا اور استعمال کرنا جائز ہوگا، ہاں اگر یقینی طور پر معلوم ہوجائے کہ کھجور یا انگوریا گندم کا الکوحل ان اشیاء میں ملایا گیا ہے تو اس سے احتراز کرنا لازم ہوگا، کیونکہ وہ حرام اور نجس ہوتا ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں