عربی نسل کا گھوڑا ایک سال تک دوڑنا
سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال:
وہ کون سا درخت ہے جسکے سائے میں عربی نسل کا گھوڑا ایک سال تک دوڑتا رہے تو اس کے سائے سے نہیں نکل سکتا؟
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit.Morbi adipiscing gravdio, sit amet suscipit risus ultrices eu.Fusce viverra neque at purus laoreet consequa.Vivamus vulputate posuere nisl quis consequat.
جواب ( 1 )
جواب:
بہن! آپ کا اشارہ اس حدیث کی طرف ہے، جس میں ہے کہ
أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ فِي الْجَنَّةِ شَجَرَةً يَسِيرُ الرَّاكِبُ الْجَوَادَ الْمُضَمَّرَ السَّرِيعَ مِائَةَ عَامٍ مَا يَقْطَعُهَا۔ (مسلم:7139)
ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت میں ایک درخت(جس کے سائے میں) ایک تیز رفتار چھریرے گھوڑے پرسوار شخص سو سال چلے تو بھی اسے قطع نہ کرسکے۔
لیکن یہاں کسی خاص درخت کا ذکر نہیں، بلکہ یہاں جنت کے درختوں کی لمبائی اور ان کے سائیوں کی طرف اشارہ ہے۔
واللہ اعلم بالصواب