بالوں کی دو چٹیاں بنانا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا ہم بالوں کی دو چٹیاں بناسکتے ہیں؟ اس سے کسی غیرقوم کی مشابہت تو نہیں ہوتی؟

529 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:
    بہن! بالوں کی چٹیاں تو اگر ایسی صورت میں بنائی گئی ہیں کہ وہ نیچے لٹکی ہوئی ہیں، اور جب دوپٹہ وغیرہ لیا جاتا ہے تو دوپٹے کے اوپر سے الگ جوڑے وغیرہ کی شکل میں نظر بھی نہیں آتی تو یہ صورت جائز ہے۔ چاہے ان کو گردن کے پیچھے رکھا جائے یا گردن کے آگے۔ لیکن اگر وہ جوڑے کی شکل بنتی ہیں، اور اسی طرح جب دوپٹہ وغیرہ لیا جاتا ہے تو جیسے اونٹ کی کوہان ابھری ہوتی ہے، یہ بھی ایسی صورت بن جاتی ہے تو پھر ناجائز ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں