پرفیوم لگا کر نماز پڑھنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ سنا ہے کہ پرفیوم میں الکوحل استعمال ہوتا ہے، تو کیا پرفیوم لگا کر نماز پڑھی جاسکتی ہے؟

499 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! پرفیوم لگا کر نماز ہو جاتی ہے، اور اگر آپ یہ سمجھتی ہیں کہ اس میں الکوحل پائی جاتی ہے تو اس سلسلے میں عرض ہے کہ اگر تھوڑی مقدار میں الکوحل کسی چیز میں مل جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔ نیز تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ پرفیوم میں الکوحل بہت کم مقدار میں ہوتی ہے اور وہ بھی لگاتے وقت ہوا میں اڑجاتی ہے۔ لہذا اگرپرفیوم لگا کر نماز پڑھ لی جائے توکوئی حرج نہیں ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں