میکے میں قصر نماز پڑھنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ اگر میکہ شہر سے باہر ہو تو کیا نماز قصر ادا کرنا ہوگا میکے میں ؟

572 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    جی اگر آپ کا میکہ 83 میل سے دور ہے اور آپ کا ارادہ 4 دن سے زیادہ وہاں ٹہرنے کا نہیں تو آپ قصر نماز ادا کریں گی ۔
    دلیل کے طور پہ یہ حدیث ملاحظہ کیجئے
    ۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں:
    «کَانَ النبیِ إِذَا خَرَجََ ثَلَاثَةِ أَمْيَالٍ أَوْ ثَلَاثَةِ فَرَاسِخَ قصر الصلاة وصَلّٰی رَکْعَتَيْنِ» صحيح مسلم، صلاة المسافرين، باب صلاة المسافرين، ح:۶۹۱۔

    ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب تین فرسخ کی مسافت کے لیے سفر فرماتے تو نماز قصر ادا کرتے اور صرف دو رکعتیں پڑھتے تھے۔‘‘
    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں