بارش کے پانی کے حوالے سے حدیث کی حقیقت

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ ایک حدیث بیان کی جاتی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جو شخص بارش کے پانی پر سورۃ فاتحہ70 بار، معوذ3با، اخلاص70بار، سورۃ الفلق70بار، سورۃ الناس70 بار پڑھ کر دم کرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قسم کھا کر اشاد فرمایا کہ جبرائیل علیہ السلام میرے پاس تشریف لائے اور مجھے خبردی کہ جو شخص یہ پانی 7 روز تک متواتر پئے گا اللہ اس کے جسم سے ہر بیماری دور فرما دے گا۔ کیا یہ حدیث صحیح ہے؟

2318 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن بارش کا پانی برکت والا ہے ۔ یہ بات تو ثابت ہے ۔ لیکن میرے علم میں کوئی ایسی صحیح روایت نہیں جس میں اس کے شفاء ہونے کا تذکرہ ہو ۔ ہاں تجربات ومشاہدات اس بات پر گواہ ہیں کہ اس میں شفاء بھی ہے۔ لیکن جو کچھ یہاں بیان کرکے بارش کے پانی پر دم کرکے 7 روز تک پینے کی بات ہےتو اس کی کوئی اصلیت نہیں ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں