چھپ کر گھر والوں کی فون سننا
سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال :
میں اپنے ابو یا بھائی کی ٹیپ کی ہوئی گفتگو سنتی ہوں اب اسی طرح اپنے شوہر کے فون کو بھی ریکارڈ پہ لگا رکھا ہے تاکہ اس کی کس کس سے گفتگو ہوئی ہے سن سکوں کیا یہ عمل ٹھیک ہے ؟ پلیز رہنمائی کیجئے ۔
جواب ( 1 )
جواب:
مندرجہ بالا سوال فضیلۃ الشيخ محمد بن صالح عثيمین رحمہ اللہ تعالی کے سامنے رکھاگیا توان کا جواب تھا :
میری رائے میں تویہ تجسس یعنی جاسوسی ہے ، اورکسی کے لیے بھی یہ جائز نہیں کہ وہ کسی کی بھی جاسوسی اورعیب تلاش کرتا پھرے ، اس لیے کہ ہمارے لیے توظاہر کے علاوہ کچھ نہیں ، اگرہم لوگوں کے عیب تلاش کرنا شروع کردیں اورتجسس کرنے لگیں تواس میں ہمیں بہت ہی مشکلات اورتھکاوٹ کا سامنا کرنا پڑے گا ، اورہمارے ضمیر بھی جوکچھ ہم سنیں اوردیکھیں گے اس کی وجہ سے پریشان ہوجائيں گے ۔
اورجب اللہ تعالی نے اپنے اس فرمان :
{ اے ایمان والو ! بہت سی بدگمانیوں سے بچو یقین جانو کہ بعض بدگمانیاں گناہ ہیں اوربھید نہ ٹٹولا کرو } الحجرات ( 12 ) ۔
اس فرمان کے آخر میں فرمایا ہے کہ بھید نہ تلا ش کیا کرو توہمیں بھی ایسا ہی کرنا چاہیے ۔
ہو سکتا ہے کہ اگروہ اس کا پیچھا اورجاسوسی کرے تو اسے ایسی اشیاء سننی پڑيں جواسے پہلے سےبھی زيادہ ناپسند ہوں ، مثلا جب اسے کسی گندی اورفحش کلامی کا پتہ چلے تو رشتے اور تعلقات خراب ہو سکتے ہیں لہذا ایسے گناہوں سے بچنا واجب ہے۔
واللہ اعلم بالصواب