گرمی سردی کے روزے اور اجر میں فرق

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ گرمیوں کے روزے سخت ہوتے ہیں، روزے داروں کو زیادہ مشقت برداشت کرنا پڑتی ہے، تو سردیوں کے روزے آسان ہوتے ہیں۔ تو کیا دونوں موسموں کے روزوں کےاجروثواب میں فرق ہوگا یا نہیں؟

477 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! جس بھی نیکی کے کام کو کرنے میں جتنا خلوص شامل ہو، اور جتنی مشقت ومحنت کرنا ہوتی ہے، اس کا ثواب بھی ان شاءاللہ اس قدر ملتا ہے۔ اور روزے کے اجروثواب کےحوالے سے حدیث مبارکہ ہے کہ

    عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ الصَّوْمُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ ۔(بخاری:7492)
    حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ عزوجل فرماتا ہے کہ روزہ خالص میرے لیے ہوتا ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دیتا ہوں۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں