احرام باندھنے کے بعد فریش ہونے کےلیے نہانا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال: 

بہن نے سوال کیا ہے کہ عمرہ کےلیے جاتے ہوئے جب ہم احرام باندھ لیتے ہیں۔ اور سفرلمبا ہونے کی وجہ سے پہنچتے پہنچتے ایک تو کافی ٹائم بھی لگ جاتا ہے اور دوسرا بہت تھکاوٹ بھی ہوجاتی ہے تو کیا جب ہم مکہ مکرمہ ہوٹل میں پہنچیں تو وہاں فریش ہونے کےلیے نہا سکتے ہیں یا نہیں؟

488 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:
    بہن! احرام باندھنے کے بعد فریش ہونے کےلیے اپنے پورے جسم کو دھونا جائز ہے۔ اس لئے کہ اس سے حج وعمرہ میں نشاط حاصل ہوگی، البتہ غسل کے دوران اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہےکہ اس کے بال یا جلد کا کوئی حصہ نہ گرے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں