جمعہ کی مبارکباد دینا
سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال:
بہن نے سوال کیا ہے کہ جمعہ کی مبارکباد دینا کہاں تک درست ہے؟ اگر درست نہیں تو پھر کیوں؟ ۔وضاحت فرمائیں
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit.Morbi adipiscing gravdio, sit amet suscipit risus ultrices eu.Fusce viverra neque at purus laoreet consequa.Vivamus vulputate posuere nisl quis consequat.
جواب ( 1 )
جواب:
جمعہ کا دن یقینا ایک مبارک دن ہے ، رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
نَحْنُ الآخِرُونَ السَّابِقُونَ يَوْمَ القِيَامَةِ، بَيْدَ أَنَّهُمْ أُوتُوا الكِتَابَ مِنْ قَبْلِنَا، ثُمَّ هَذَا يَوْمُهُمُ الَّذِي فُرِضَ عَلَيْهِمْ، فَاخْتَلَفُوا فِيهِ، فَهَدَانَا اللَّهُ، فَالنَّاسُ لَنَا فِيهِ تَبَعٌ اليَهُودُ غَدًا، وَالنَّصَارَى بَعْدَ غَدٍ۔(صحیح بخاری کتاب الجمعۃ باب فرض الجمعۃ ح 876)
ہم آخر میں آنے والے ہیں لیکن قیامت کے دن سب سے سبقت لے جانے والے ہیں گوکہ انہیں ہم سے قبل کتاب دی گئی ۔ پھر ان پر یہ (جمعہ کا) دن فرض کیا گیا تو انہوں نے اختلاف کیا تو اللہ تعالى نے ہمیں ہدایت دی لہذا لوگ ہمارے پیچھے ہیں کل (ہفتہ) یہود اور عیسائی کل کے بعد (یعنی اتوار کے دن)
لیکن جمعہ کے دن کی مبارک باد دینا کتاب وسنت سے ثابت نہیں ۔ لہذا ایسے بدعی کاموں سے اجتناب کیا جائے۔
بعض احباب نے جو یہ کہا ہے کہ جمعہ بھی چونکہ عید ہے، جیسے باقی عیدین پر مبارکباد دی جاتی ہے، تو اس عید پر بھی مبارکباد دی جائے تو کوئی حرج نہیں، تو ایسے احباب سے گزارش ہے کہ باقی عیدین پر تو مبارکباد دینے کا ثبوت ہے، لیکن اس عید پر ثبوت نہیں۔ لہٰذا باقی عیدین پر اس عید کو قیاس کرنا ہی غلط ہے۔
واللہ اعلم بالصواب