خاص ایام میں عورت کا دم کرنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ خاص ایام میں عورت دم کرسکتی ہے؟

311 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    خاص ایام سے گزرنے والی عورت قرآن مجید کو نہ ہاتھ لگاسکتی ہے اور نہ اسے چھو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ زبانی پڑھ بھی سکتی ہے، اگر کوئی پڑھ رہا ہو تو سن بھی سکتی ہے۔اس میں اکثر علماء کا اتفاق ہے۔ باقی جو احادیث قرآن مجید کو پڑھنے کی ممانعت میں پیش کی جاتی ہیں وہ پایہ ثبوت کو نہیں پہنچتیں ۔لہٰذا جب زبانی تلاوت قرآن کرسکتی ہے اسی طرح تلاوت قرآن سن سکتی ہے تو ذکر واذکار کرنا، اور اسی طرح دم وغیرہ کرنا تو بالاولیٰ کرسکتی ہے۔
    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں