طلاق کے بعد بچوں کی خاطرمردو عورت کا ساتھ رہنا
سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال:
بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا طلاق کے ہوجانے کے بعد صرف بچوں کی خاطرمرد وعورت ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔ ان کا تعلق صرف بچوں کے ہی حوالے سے ہو، کسی اور طرح کا تعلق نہ ہو۔ اس حوالے سے کیا رہنمائی ہے؟
جواب ( 1 )
جواب:
بہن! جب طلاق ہوجاتی ہے تو پھر مرد او رعورت ایک دوسرے کےلیےاجنبی ہوجاتے ہیں۔ لہٰذا اسی عورت کا ایسے مرد کے ساتھ کسی بھی طرح کا تعلق رکھنا درست نہیں۔ اور غیرمرد کے حوالے سے ایک عورت کےلیے شرعی طور جتنے بھی احکامات ہیں، وہ سب یہاں لاگوہونگے، کیونکہ اب یہ مرد بھی اس عورت کےلیے غیرمرد ہی بن چکا ہے۔
واللہ اعلم بالصواب