تجارتی گھروں پرزکوۃ کا حکم

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال: 

بہن نے سوال کیا ہے کہ بزنس کےلیے جو گھر بنا کر سیل کیے جاتے ہیں کیا ان پرزکوۃ ہوگی؟ اگر ہے تو کیسے زکوۃ نکالی جائے گی؟

450 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:
    بہن! سامان تجارت جو کاروبار کے لئے رکھا جائے اس کی سال کے آخر میں قیمت لگائی جائے گی اور اس قیمت کا ڈھائی فیصد زکوٰۃ میں ادا کیا جائے گا۔ سال کے آخر میں قیمت لگاتے وقت اس سامان کی موجودہ قیمت لگائی جائے گی۔ اگرچہ یہ قیمت سامان کے اصل ریٹ سے کم ہو یا زیادہ۔لہٰذا ایسے تمام گھروں پرزکوۃ ہوگی، جو تجارت کےلیے رکھے گئے ہوں۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں