پسند کی شادی کے لئے دعا مانگنا

سوال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ میں ایک لڑکے کو پسند کرتی ہوں مگر اس سے شادی کرنے میں کئی رکاوٹیں ہیں کیا پسند کی شادی کے لئے اللہ سے دعا کر سکتی ہوں ۔

848 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    عزیز بہن سب سے پہلے تو میں آپ کو کہوں گی کہ خالی الذہن ہو کر اللہ سے خیر طلب کریں یعنی استخارہ کریں اللہ تعالیٰ سے بایں طورپر سوال کیا جائے کہ اگر دینی اور دنیاوی اعتبار سے میری مطلوبہ چیز تیرے ہاں بہتر اور اچھی ہے تو اسے حاصل کرنا میرے لئے آسان کردے اور اسے میرے مقدر میں کردے اور اگر دینی اور دنیاوی لحاظ سے یہ چیز میرے لئے شر کا پہلو رکھتی ہے تو اس سے میرا دل اچاٹ کردے اور اسے مجھ سے دور کردے،پھر میرے لئے جو بہتر ہے اس کے حصول کےلئے راستہ ہموار کردے ،اللہ کے حضور نہایت عاجزی و انکساری سے دعا کی جائے کہ مطلوبہ شخص اگر میرے لئے ہر لحاظ سے بہتر ہے تو اس کے وسائل پیدا ہوجائیں۔
    ہماری مشرقی روایت کے مطابق بیٹے اور بیٹیاں ازخود رشتہ طے کرنے کی بجائے ان کے والدین یہ فریضہ ادا کرتے ہیں، اس لئے تمام معاملات والدین کے ذریعے طے کئے جائیں۔پریشان بہن کو چاہیے کہ وہ اپنے والدین کو اعتماد میں لے اس کے بعد بات چیت کو آگے بڑھایا جائے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے
    ’’تم گھروں میں ان کے دروازوں سے ہی آیا کرو۔‘‘(۲/البقرہ:۱۸۹)

    دیواروں کو پھلانگ کرگھرمیں داخل ہونا عقل مندی نہیں ہے۔
    اس امر پر غور کرلینا مناسب ہے اگر مطلوبہ شخص شادی شدہ ہے تو اسے ایسی حالت میں قبول کرنا ہوگا کہ پہلی بیوی کو طلاق دلوا کر خودوہاں آباد ہونے کی خواہش غیر اسلامی اور ناجائز ہے حدیث میں اس کی ممانعت ہے۔ (صحیح بخاری،النکاح:۵۱۵۲)

    لہذا بہتر یہی راستہ ہے کہ اللہ سے خیر طلب کی جائے۔

ایک جواب چھوڑیں