بچے کا پاخانہ صاف کرتے وقت وضوء کا باقی رہنا

سوال

سوال:

ایک سوال پوسٹ ہوا کہ اگر ماں کا اپنے بچے کی شرمگاہ پر ہاتھ لگ جائے تو کیا وضو ٹوٹ جائے گا؟ کے جواب میں جب کہا گیا کہ چھوٹے بچے کی شرمگاہ کو ہاتھ لگنے سے وضو نہیں ٹوٹے گا، تو بہن نے سوال کیا کہ کیا پاخانہ وغیرہ صاف کرتے وقت بھی وضوء نہیں ٹوٹے گا؟ یا بس ویسے شرم گاہ پر ہاتھ لگنے سے وضوء نہیں ٹوٹے گا؟ اس کی وضاحت فرما دیں

871 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:
    بہن! ماں اپنے بچے کی شرمگاہ پر صفائی وغیرہ کی ہی غرض سے ہاتھ لگاتی ہے۔ چاہے وہ پاخانہ ہی کیوں نہ ہو، اور چاہے وہ ہاتھوں کو ہی کیوں نہ لگ جائے۔ ہر دو صورت میں وضوء نہیں ٹوٹے گا۔ کیونکہ یہ نواقض وضو میں سے نہیں ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں