جھوٹ بولنے کی سزا پر احادیث

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ مجھے جھوٹ بولنے کی سزا پر احادیث چاہیے۔

1152 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! جھوٹ بولنے کی ایک سزا آپ کو بتائی جاتی ہے، جیسا کہ حدیث میں ہے کہ جھوٹ بولنا منافقت کی نشانی ہے۔

    حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ أَبُو الرَّبِيعِ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ مَالِكِ بْنِ أَبِي عَامِرٍ أَبُو سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: آيَةُ المُنَافِقِ ثَلاَثٌ: إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ ۔(بخاری:33)
    ہم سے سلیمان ابوالربیع نے بیان کیا، ان سے اسماعیل بن جعفر نے، ان سے نافع بن ابی عامر ابوسہیل نے، وہ اپنے باپ سے، وہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، منافق کی علامتیں تین ہیں۔ جب بات کرے جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے اس کے خلاف کرے اور جب اس کو امین بنایا جائے تو خیانت کرے۔

    اور منافقین کی سزا بارے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے

    إِنَّ الْمُنَافِقِينَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ وَلَن تَجِدَ لَهُمْ نَصِيرًا ۔(سورۃ النساء:145)
    منافق تو یقیناً جہنم کے سب سے نیچے کے طبقہ میں جائیں گے، ناممکن ہے کہ تو ان کا کوئی مددگار پالے۔

    اس کے علاوہ باقی آپ ان دو کتابوں کا مطالعہ فرمائیں، جھوٹ پر بہت مواد مل جائے گا۔

    جھوٹ کی سنگینی اور اس کی اقسام
    http://goo.gl/U0CHNM

    زبان کی تباہ کاریاں
    http://goo.gl/Bwx7eH

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں