خالی زمین پرزکوۃ کا حکم

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ ایسی زمین جس کی آمدن نہ ہو، تو کیا اس پر بھی زکوۃ ہوتی ہے؟ اگر نہیں ہوتی تو اس طرح تو پھرغربیوں کا نقصان ہے، کیونکہ امیر لوگ زمین خرید کرکرکے رکھتے جائیں تو اس سے غریبوں کا حق کیسے نکلے گا؟

369 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! اس طرح کے سارے معاملات نیت پر منحصر ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگرمالک کی نیت یہ ہو کہ اس زمین کو کاشت اس لیے نہیں کرتا، کیونکہ اگر کاشت کیا تو پھر زکوۃ دینا ہوگی، تو اس نیت کی وجہ سے گناہگار ہوگا، لیکن اگر نیت یہ ہے کہ خالی چھوڑ کرکچھ عرصہ بعد منافع پر بیچ دونگا، تو پھر اس پر زکوۃ دینا ہوگی۔ لیکن اگرنیت یہ ہے کہ خالی پڑی ہے، لیکن اسے اپنے کسی استعمال میں لانا ہے تو پھر اس پرزکوۃ نہیں ہوگی۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں