روزے کی حالت میں سرپرتیل اور آنکھوں میں سرمہ ڈالنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ روزے کی حالت میں سرپر تیل اور اسی طرح آنکھوں میں سرمہ ڈال سکتے ہیں؟

417 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    جی بہن دونوں کام کرنے جائز ہیں۔ آنکھوں میں سرمہ ڈالنے کی دلیل یہ ہے کہ

    عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ اكْتَحَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ صَائِمٌ۔(ابن ماجہ:1678)
    عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزے کی حالت میں سرمہ لگایا۔

    سرمیں تیل لگانے کے جواز پربخاری میں یہ بات ہے کہ

    وَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: إِذَا كَانَ يَوْمُ صَوْمِ أَحَدِكُمْ، فَلْيُصْبِحْ دَهِينًا مُتَرَجِّلًا۔(بخاری، کتاب الصوم، باب25)
    اور ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ جب کسی کو روزہ رکھنا ہو تو وہ صبح کو اس طرح اٹھے کہ تیل لگا ہوا ہو اور کنگھا کیا ہوا ہو۔

    دونوں دلائل سے ثابت ہوا کہ روزے کی حالت میں سرمہ بھی ڈالا جاسکتا ہے اور تیل کا لگانا بھی جائز ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں