زکوۃ کے پیسوں سے قرض ادا کرنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ اگر کسی کے ذمہ قرض ہے مگر اس کی آمدن کا سلسلہ روز کا ہے وہ اتنا کماتا ہے کہ اپنی ضروریات پوری کرلے، لیکن قرض کا حساب نہ بنے تو کیا وہ زکوۃ کے پیسوں سے قرض اتار سکتا ہے؟

279 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! جب کوئی انسان مجبوری میں قرض لے؛ مثلاً اپنی رہائش کے لئے گھر بنانے کے واسطے، یا مناسب کپڑوں کی خریداری کے لئے، یا جن کے اخراجات اس پر لازم ہوں ان کے لئے، مثال کے طور پر اپنے باپ یا اولاد یا بیوی کے لئے، یا خراب گاڑی کے لئے تاکہ اس کی اصلاح کر کے اس کی کمائی سے اپنی ذات پر خرچ کرے، اور ان لوگوں پر جو اس کے خرچ پر زندگی بسر کرتے ہیں، اور اس کے پاس ایسا کوئی ذریعہ نہیں کہ وہ قرض ادا کر سکے تو وہ زکوۃ کے مال میں اتنا مستحق ہے کہ جس سے اس کا قرض ادا ہو جائے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں