نماز عید الفطر کا کیا طریقہ ہے

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ ہم نمازعیدالفطر کیسے پڑھیں، کیا طریقہ ہے؟

400 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! نماز عیدالفطر اور نماز عید الاضحیٰ دونوں کی ادائیگی کا ایک ہی طریقہ ہے کہ امام آئے اور دو رکعت نماز پڑھائے۔ کیونکہ عیدین کی نماز دو رکعت ہی ہے۔ سب سے پہلے تکبیر تحریمہ کہے اور ہاتھ باندھ لیے جائیں، اس کے بعد سبحانک اللہ وغیرہ پڑھی جائے گی، پھر سات تکبیریں ہونگی، اور ہر تکبیرپررفع الیدین کرنا ہے اور ہاتھ باندھ لینے ہیں۔ پھر سورۃ الفاتحہ ہوگی، اور سورۃاالفاتحہ کے بعد سَبِّحِ اسمَ رَبِّکَ الاَعلی، ھَل اَتَاکَ حَدِیثُ الغَاشِیَۃِ، ق وَالقُرآنِ المَجِیدِ، وَاقتَرَبَت السَّاعَۃُ وَانشَقَّ القَمَرُ ان سورتوں میں سے کسی سورت کی تلاوت کی جائے گی، لیکن اگر کسی کو یہ سورتیں یاد نہیں تو پھر وہ قرآن پاک کا وہ حصہ پڑھ سکتا ہے جو اسے یاد ہو۔ پھر رکوع، سجود ہونگے۔ اس کے بعد جب امام دوسری رکعت کےلیے کھڑا ہوگا، تو کھڑے ہوتے ہی ہاتھ باندھ لیے جائیں گے، اور پھر پانچ تکبیریں ہونگی۔ تکبیروں کے دوران رفع الیدین بھی کیا جائے گا، اور ہر تکبیر کے بعد ہاتھ باندھ لیے جائیں گے۔ اس کے بعد پھر سورۃ الفاتحہ، پھر قراءت، پھر رکوع، سجود اور تشہد کے بعد سلام پھیرلیا جائے گا۔

    نوٹ:
    بعض لوگ چھ تکبیرات کے قائل ہیں، لیکن یہ درست نہیں۔ بلکہ نماز عیدین کی بارہ تکبیرات ہیں، پہلی رکعت میں تلاوت سے پہلے سات تکبیریں اور دوسری رکعت میں سجدے سے کھڑے ہو چکنے کے بعد پانچ تکبیریں جیساکہ اماں عائشہ رضی اللہ عنہا کا فرمان ہے کہ

    اَنَّ رَسُولَ اللَّہِ صَلی اللَّہُ عَلِیہِ وسَّلَم کَان یُکَبِّرُ فی الفِطرِ وَالاَضحَی فی الاولَی سَبعَ تَکبِیرَاتٍ وفی الثَّانِیَۃِ خَمسًا۔ (ابوداؤد:1144)
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فطراور قربانی ( والے دن کی نمازوں میں) پہلی رکعت میں سات تکبیریں بلند کیا کرتے اور دوسری میں پانچ تکبیریں۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں