شوہر اور بیوی دونوں کا باجماعت نماز پڑھنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا بیوی اپنے خاوند کی امامت میں اکیلے نماز پڑھ سکتی ہے؟

369 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن: مرد حضرات کےلئے مسجد میں نماز باجماعت ادا کرنا ضروری ہے، بلاوجہ ان کا گھر میں نماز پڑھنا صحیح نہیں ہے۔ لیکن اگر کسی معقول عذر کی وجہ سے گھر میں نماز ادا کرنے ضروری ہوتو بیوی خاوند دونوں جماعت کراسکتے ہیں، اس کی صورت یہ ہوگی کہ خاوند جماعت کرائے اور بیوی اس کے برابر کھڑے ہونے کے بجائے پیچھے کھڑی ہوگی۔ جیسا کہ حدیث میں ہے

    حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ إِسْحَاقَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: «صَلَّيْتُ أَنَا وَيَتِيمٌ، فِي بَيْتِنَا خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأُمِّي أُمُّ سُلَيْمٍ خَلْفَنَا۔ (بخاری:727)
    ہم سے عبداللہ بن محمد مسندی نے بیان کیا، ان سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، ان سے اسحق بن عبداللہ بن ابی طلحہ نے، ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بتلایا کہ میں نے اور ایک یتیم لڑکے ( ضمیرہ بن ابی ضمیرہ ) نے جو ہمارے گھر میں موجود تھا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی اور میری والدہ ام سلیم ہمارے پیچھے تھیں۔

    لیکن یہ یاد رہے کہ عورت کسی بھی صورت میں مرد کی جماعت نہیں کرائے گی، خواہ وہ عالمہ فاضلہ ہی کیوں نہ ہو۔

    واللہ اعلم بالصوابالصواب

ایک جواب چھوڑیں