روزے کی حالت میں بھاپ لینا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ روزے کی حالت میں بھاپ(steam)لینے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

507 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    ضیق النفس یعنی دمے کا مریض اس طرح کی دوا استعمال کرسکتا ہے اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا کیونکہ اس کے استعمال سے دوا کے اجزا معدہ تک نہیں پہنچتے ۔یہ دوا دھواں بن کر اڑ جاتی ہے اورصرف سانس کو کشادہ کرتی ہے۔ اس کا کوئی جزء معدہ تک نہیں پہنچتا، لہٰذا روزہ کی حالت میں اسے استعمال کرنا جائز ہے۔ اس سے روزہ باطل نہیں ہوتا، اس طرح روزہ کی حالت میں آکسیجن بھی لی جاسکتی ہے بشرطیکہ اس کے ساتھ کوئی اور دوانہ ہو کیونکہ یہ سانس لینا ہے اور سانس کے ذریعے ہوا لینے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا اور نہ ہی اس پر کھانے پینے کا اطلاق ہوتا ہے اگر اس کے ساتھ اور کسی دوا کے اجزاہوں تو پھر روزہ برقرار نہیں رہے گا۔ بعض اوقات ناک بند ہوجاتی ہے، ایسی صورت میں وکس وغیرہ سونگھنے سے بھی روزہ نہیں ٹوٹتا، ا س کی حیثیت خوشبو سونگھنے کی طرح ہے، جس طرح خوشبو سونگھنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا اس طرح وکس وغیرہ دوا جس سے بند نا ک کھل جاتی ہے اس سے بھی روزہ نہیں ٹوٹتا۔ (فتاویٰ اصحاب الحدیث:2/238)

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں