صدقے کا گوشت کھانے پر مشکلات

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ ایک غریب خاتون کو صدقے کا گوشت دیا گیا، اور اس نے اسی گوشت کو پکا کر اپنے بچوں کی بھوک ختم کی، تو ہمسائی کہتی ہے کہ اس پر تمہاری آزمائش ہوگی۔ یہ بات کہاں تک درست ہے؟

378 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    پہلی بات بہن جب صدقہ غربا، مساکین ویتامیٰ کا حق ہے۔ تو پھر کیسی آزمائش؟ دوسری بات خلقت خدا کو پریشان کرنے والوں کو رب سے ڈرنا چاہیے۔ اور جب تک کسی بات کا علم نہ ہو، کوئی بات نہیں کرنی چاہیے۔مسلمان کو تکلیف دینا چاہے وہ جس بھی طرح کی ہو، حرام ہے۔ اس لیے ہمسائی کو سمجھایا جائے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں