عمرہ کرنے کا مسنون طریقہ

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ عمرہ کرنے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟

462 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن عمرہ کرنے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ

    1۔ نہا دھو کر خوشبو لگا کر میقات سے احرام باندھنا اور دونوں کندھے ڈھانپنا
    2۔ لبیک اللھم عمرۃ کہہ کر نیت کریں
    3۔ دوران تلبیہ یہ الفاظ کہیں: لبیک اللھم لبیک، لبیک لا شریک لک، إن الحمد والنعمۃ لک والملک، لا شریک لک
    4۔ مسجد حرام میں داخل ہوتے ہوئے دعاء پڑھیں أعوذ باللہ العظیم وبوجھه الکریم وسلطانہ القدیم من الشیطان الرجیم بسم اللہ والحمد للہ والصلاۃ والسلام على رسول اللہ اللھم افتح لی ابواب رحمتک
    5۔ بیت اللہ میں اگر فرض نماز کی جماعت کا وقت نہ ہو تو پہلا کام طواف کا ہی کریں، طواف حجر اسود کے برابر سے شروع کریں۔
    6۔ مطاف میں داخل ہوتے ہوئے اضطباع (دائیاں کندھا ننگا) کرلیں
    7۔ بسم اللہ اللہ أکبر کہہ کر حجر اسود کو بوسہ دیں (اگر ممکن ہو تو) یا اسے ہاتھ لگا کر چوم لیں یا صرف ہاتھ سے اشارہ کر دیں۔
    8۔ کل سات چکر لگائیں، پہلے تین چکروں میں رمل کریں ( آہستہ دوڑیں ) ہر چکر کی کوئی خاص دعاء ثابت نہیں۔
    9۔ ہر چکر میں رکن یمانی کا استلام کریں، اگر موقع نہ ملے تو اور کچھ نہ کریں۔
    10۔ رکن یمانی کے اور حجر اسود کے درمیان یہ دعاء پڑھیں ربنا آتنا فی الدنیا حسنة وفی الآخرۃ حسنة وقنا عذاب النار
    11۔ سات چکروں کے بعد مقام ابراہیم (عليه السلام) کے پاس دو رکعتیں نماز برائے طواف ادا کر لیں۔
    12۔ پہلی رکعت میں سورۃ الکافرون اور دوسری رکعت میں سورۃ الإخلاص پڑھیں
    13۔ پھر آب زم زم سیر ہو کر پیئیں اور اگر موقع ملے تو پھر حجر اسود کو بوسہ دیں استلام کر لیں۔
    14۔ ممکن ہو تو ملتزم سے چمٹ کر خوب دعائیں کریں
    15۔ پھر سعی کرنے کے لیے صفا کا رخ کریں اور اس پر چڑھتے ہوئے پڑھیں إن الصفاء والمروۃ من شعائر اللہ أبدأً بما بدأ اللہ بہ
    16۔ صفا پر چڑھ کر قبلہ رخ ہوکر تین مرتبہ ” اللہ أکبر ” کہیں۔
    17۔ پھر تین مرتبہ یہ دعاء پڑھیں: لا إلہ إلا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد یحیی ویمیت وھو على کل شیئ قدیر، لا إلہ إلا اللہ وحدہ أنجز وعدہ ونصرعبدہ وھزم الأحزاب وحدہ
    18- پھر جو دل چاہے دنیا وآخرت کی بھلائی کی دعائیں کریں
    19۔ صفا سے نیچے اتریں اور چلنا شروع کریں
    20۔ جب سبز رنگ کی لائیٹ کے پاس پہنچیں تو وہاں سے لے کر دوسری سبز رنگ کی لائیٹ تک مرد حضرات دوڑیں
    21۔ پھر چلتے ہوئے مروہ پہنچیں اور وہاں وہی کچھ کریں جو صفا پر کیا تھا
    22۔ صفا سے مروۃ تک ایک چکر شمار ہوتا ہے کل سات چکر لگائیں
    23۔ سعی کرنے کے بعد بال کتروائیں یا منڈوائیں اور احرام کھول دیں

    یہ تمام اعمال کرنے کے بعد عمرہ مکمل ہوجاتا ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں