عورت کا خوشبو استعمال کرنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا عورت خوشبو استعمال کرسکتی ہے؟ اگر کرسکتی ہے تو کب؟ رہنمائی فرمائیں

727 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن!عورت اپنے گھرمیں اپنے خاوند کےلیے یا پھر جب وہ عورتوں کے حلقہ میں ہوتو پھر خوشبو استعمال کرسکتی ہے۔ اس کےعلاوہ گھر سے نکلتے وقت کوئی ايسی خوشبو استعمال نہ کرے جس کی خوشبو اچھی اور پھيلنے والی ہو، بلکہ ایسی خوشبو استعمال کی جاسکتی ہے جس کا رنگ ہو، لیکن خوشبو نہ ہو۔ چاہے وہ مسجد کو جارہی ہو، یا کہیں اور۔ یہاں ایک مسئلہ اور بھی ہے کہ اگرعورت نے گھر میں خوشبو لگائی ہوئی ہے لیکن اسے گھر سے باہر کسی کام کےلیے جانا ہے تو پھرایسی حالت میں گھرسےباہر جانا بھی جائز نہیں۔ اگرکوئی عورت ایسی حالت میں باہرچلی جاتی ہے تو اس حوالے سے حدیث مبارکہ میں اس کےلیے زانیہ کے الفاظ وارد ہوئے ہیں۔ جیسا کہ حدیث مبارکہ ہے

    عَنْ أَبِي مُوسَى عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ كُلُّ عَيْنٍ زَانِيَةٌ وَالْمَرْأَةُ إِذَا اسْتَعْطَرَتْ فَمَرَّتْ بِالْمَجْلِسِ فَهِيَ كَذَا وَكَذَا يَعْنِي زَانِيَةً ۔(ترمذی:2786)
    حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’ ہرآنکھ زناکار ہے اور عورت جب خوشبو لگاکر مجلس کے پاس سے گزرے تو وہ بھی ایسی ایسی ہے یعنی وہ بھی زانیہ ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں