اہل کتاب کے ساتھ کھانا پینا یا اہل کتاب کا کھانا کھانا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا ہم عیسائیوں کے ساتھ کھا پی سکتے ہیں؟ یا عیسائیوں کا کھانا کھا سکتے ہیں؟

1077 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! اہل کتاب عیسائیوں اور یہودیوں سے کوئی چیز لے کر کھانا اور ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا جائز ہے۔ جیسا کہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے

    وَطَعَامُ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ حِلٌّ لَّكُمْ وَطَعَامُكُمْ حِلٌّ لَّهُمْ ۔(سورۃ المائدۃ:5)
    اہل کتاب کا کھانا (ذبیحہ ) تمہارے لئے حلال ہے اور تمہارا کھانا ان کے لئے حلال ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں