قرض دیئے گئے سونا پر زکوۃ

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ دس تولے سونا ہو، جس میں سے 4 تولے سونا اپنے بھائی کو قرض کے طور پر دیا ہو کہ وہ بیچ کر کوئی کاروبار وغیرہ کرلے۔ تو کیا مجھ پریا میرے بھائی پر زکوۃ ہوگی؟

259 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! جب 87 گرام یعنی ساڑھے سات تولہ سونا ہو تو اس پر زکوۃ واجب ہے۔ جس کے پاس اس سے کم سونا ہے اس پر زکوۃ واجب نہیں۔ اور موسوعة الفقهية (21 / 29،30) میں ہے کہ

    اتَّفَقَ الْفُقَهَاءُ عَلَى أَنَّ نِصَابَ الذَّهَبِ الَّذِي يَجِبُ فِيهِ الزَّكَاةُ عِشْرُونَ دِينَارًا ، فَإِذَا تَمَّتْ فَفِيهَا رُبْعُ الْعُشْرِ ” انتهى .
    فقہاء کا اس پر اتفاق ہے کہ سونے کا نصاب بیس دینار ہے اور اس میں اڑھائی فی صد زکوۃ ہے۔

    باقی چونکہ سونے کی اصل مالک آپ ہیں، اور سونا زکوۃ کے وجوب کی مقدار کو پہنچ رہا ہے۔ لہٰذا آپ کو زکوۃ دینا ہوگی۔ لیکن جس نے قرض لیا ہے، اس کے ذمہ کوئی زکوۃ نہیں، کیونکہ وہ اس سونے کا مالک نہیں۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں