فرض نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ مجھ سے کسی نے کہا کہ ہر فرض نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھیں اور جب تک آیۃ الکرسی ختم نہ ہو تب تک کسی سے بات بھی نہیں کرنی۔ اس کی وضاحت فرمادیں

312 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! فرض نمازوں کے بعد آیۃ الکرسی پڑھنے سے متعلق جس قدر بھی احادیث ہیں سب کی سب ضعیف ہیں۔ فرض نمازوں کے بعد آیۃ الکرسی پڑھنے کی کوئی خاص فضیلت ثابت نہیں ہے۔ لہٰذا جب کوئی خاص فضیلت ثابت نہیں تو پھر اسے پڑھنا اور پڑھتے ہوئے کسی سے بات تک نہ کرنا اس کی کیا حقیقت ہوسکتی ہے۔

    اگر آپ ذکر کے طور پر نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھتی بھی ہیں تو اس سے پہلے کسی سے بات کرلینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں