قرآنی وقف ’’غفران‘‘ کا کیا مطلب ہے

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ قرآن کریم کی آیات کے اوقاف میں کہیں لکھا ہوتا ہے ’’وقف غفران‘‘ تو اس کا کیا مطلب ہے؟

3075 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن لفظ غفران ’’غفر‘‘ سے ہے، یعنی بخشش مانگنا، پناہ مانگنا، معافی مانگنا۔ وقف غفران ایسی آیات پرلکھا ہوتا ہےکہ جہاں رب تعالیٰ کے عذاب کا تذکرہ ہوتا ہےیا سخت وعیدیں بیان کی گئی ہوتی ہیں یا رب تعالیٰ کی سختی وپکڑ کا تذکرہ ہوتا ہے وغیرہ۔ تو ایسی جگہوں پر یہ وقف لکھا ہوتا ہے۔ اور اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس جگہ وقف کرکے رب تعالیٰ سے بخش وپناہ مانگنی چاہیے، یا مانگی جائے۔ باقی یہ وقف عربی مصاحف میں نہیں بلکہ پاکستانی وہندوستانی مصاحف میں موجود ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں