کیا بچے کو دودھ پلانے سے وضوء ٹوٹ جاتا ہے

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ اگر کوئی خاتون وضوء کی حالت میں بچے کو دودھ پلادے، تو کیا اس کا وضوء ٹوٹ جاتا ہے؟

1248 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! بعض لوگوں میں یہ غلط فہمی ہے، اور یہی غلط فہمی وہ دوسروں میں بھی پھیلاتے رہتے ہیں کہ وضوء کی حالت میں اگر عورت بچے کو دودھ پلادے، تو اس کا وضوء ٹوٹ جاتا ہے۔ حالانکہ احادیث میں کہیں بھی اس کا نواقض وضو ہونا ثابت نہیں۔ مزید برآں دودھ ایک پاک اور طیب وطاہر چیز ہے اور پاک چیزوں کے بدن سے نکلنے کی وجہ سے بھلا وضو ٹوٹتا ہے؟۔ جیسے کوئی تھوک دے تو وضو نہیں ٹوٹا، بدن سے پسینہ نکل گیا تو وضو نہیں ٹوٹا، آنکھ سے آنسو نکل آیا تو وضو نہیں ٹوٹا، اسی طرح بچے کو دودھ پلانے سے بھی وضو نہیں ٹوٹے گا۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں