کیا ماتھے کا زیورپہننا جائز ہے

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا عورتیں ماتھے کا زیور(جس کو ٹکا بھی کہتے ہیں) پہن سکتی ہیں؟

225 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    جی بہن پہن سکتی ہیں، کوئی حرج نہیں۔ کیونکہ یہ بندیا (جو کہ ہندوخواتین لگاتی ہیں، جو کہ ان کا مذہبی شعار ہے) کے مشابہہ نہیں، کیونکہ وہ ماتھے پرنشان لگاتی ہیں، جبکہ یہ ماتھےپرلگایا نہیں بلکہ زیب وزینت کےلیے گولڈ سے بنا یہ زیورجس کو ٹِیکا کہتے ہیں اس کوسرکے بالوں سے باندھ کر ماتھے پرلٹکایا جاتا ہے۔ دونوں میں فرق ہے۔ لہٰذا جان لیں کہ ماتھے پرنشان (بندیا) لگانا درست نہیں، بلکہ یہ ہندوخواتین کے مذہبی شعار کی مشابہت میں آئے گا۔ لیکن زیورجس کا نام ٹِیکا ہے، جس کو سر کے بالوں سے باندھ کر ماتھےپرلٹکایا جاتا ہے، اس کا استعمال جائز ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں