مومن کے دل میں تکبر کیوں

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ اسلام کو سب سے زیادہ نقصان پہنچانے والے متکبرین عابدین ہیں۔ جبکہ مؤمن کے دل میں غرور کا کیا کام ہے؟

305 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! مومن، عابد، متقی، عبادت گزار وغیرہ متکبر وغرور والا ہوسکتا ہے۔ کیونکہ ان میں اس عمل کے مانع کی نہ تو کوئی دلیل ہے اور نہ کوئی وجہ۔ کیونکہ متکبر ہونا، غرور والا ہونا یہ شیطانی اعمال ہیں ۔اور شیطان کی تو ہر طرح سے کوشش ہوتی ہے کہ جو بھی انسان جس بھی کیٹگری کا ہے، اسے کسی نہ کسی طرح سیدھے راستے سے ہٹادیا جائے۔ اور شیطان کا سارا فوکس اس طرح کے ہی لوگ ہوتے ہیں۔
    اس حوالے سے قرآن پاک کی آیت پر غور کریں، جس میں اس بات کا ذکر ہے کہ انسان جس وقت اپنے آپ کو صاحب قوت سمجھتا ہے، سرکش اور متکبر ہوجاتا ہے، یہ خیال کرنے لگتا ہے کہ وہ کسی چیز سے شکست نہیں کھا سکتا اور جب اپنی قوت کمزور اور عاجز سمجھنے لگتی ہے، اور یہ خیال کرنے لگتا ہے کہ مصیبت بڑھ رہی ہے اور اس کی قوت جواب دے رہی ہے، تو ایسے وقت میں اسے اپنی حقیقت معلوم ہوجاتی ہے ، تکبر اور سرکشی ختم ہوجاتی ہے، اس بات کا یقین کرلیتا ہے کہ صرف الله تعالیٰ ہی اسے بچا سکتا ہے، بقیہ چیزیں سب کی سب بیکار ہیں:
    وَاِذَا أَنْعَمْنَا عَلَی الْاِنْسَانِ أَعْرَضَ وَنَئَابِجَانِبِہِ وَاِذَ مَسَّہُ الشَّرُّ فَذُو دُعَآءِ عَرِیْضٍ ۔(فصّلت:51)
    انسان کو جب ہم نعمت دیتے ہیں تو وہ منہ پھیرتا ہے ،اور اکڑجاتاہے اور جب اُسے کوئی آفت چھوجاتی ہے تو لمبی چوڑی دعائیں کرنے لگتا ہے ۔
    یہی آیت آپ کے سوال کا جواب بھی ہے۔ کہ جب اللہ کریم انسان کو تقویٰ، پرہیزگاری اور عبادت کرنے جیسی توفیق ونعمت سے نوازتا ہے۔اسے طاقت دیتا ہے تو پھر یہی تکبر وسرکشی وغرور اس کے دل میں جنم لے لیتا ہے۔ کہ مجھ جیسا نہ تو کوئی عابد ہے، نہ پرہیز گار ہے، اور نہ ہی میرے مقابلے کا کوئی متقی۔ اور یہی سوچ اسے دنیا وآخرت میں تباہ وبرباد کردیتی ہے۔ اور یہ سارا عمل شیطان کے حملے کا نتیجہ ہوتا ہے۔ کیونکہ انسان کو گمراہ کرنے کےلیے شیطان بہت سارے حربے استعمال کرتا ہے۔ اور پھر اس کی سب سے بڑی مثال ابلیس کا خود عابد ہونا ہے، لیکن وہ بھی اپنی عبادت وتقویٰ کے گھمنڈ میں سجدہ آدم کا انکار کر بیٹھا۔ سوچ کیا تھی ؟ جس کو اللہ کریم نے بھی بیان کیا ہے کہ میں اس سے بہتر ہوں۔ اور بہتر چیز کم تر چیز کو سجدہ کیسے کرے؟
    اور یہی حال عابدین ومتقین کا ہوتا ہے۔ اور جب اس طرح کے لوگ سیدھی لائن سے ہٹنے ہیں، تو خود کی گمراہی کے ساتھ اسلام کی بھی در ودیوار کو ہلا کر رکھ دیتے ہیں۔
    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں