روزے کی حالت میں ٹوتھ برش کا استعمال

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا ہم روزے کی حالت میں ٹوتھ برش استعمال کرسکتے ہیں؟

281 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! روزہ کی حالت میں دانتوں کو پانی، مسواک اور ٹوتھ برش وغیرہ سے صاف کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ جہاں تک برش کے ساتھ پیسٹ کا استعمال ہے تو بظاہر مکروہ معلوم ہوتا ہے کیونکہ پیسٹ میں خوشبو اور ذائقہ ہوتا ہے۔ لہذا خدشہ ہے کہ لعاب دہن کے ساتھ ملنے کی وجہ سے آدمی اسے نگل نہ لے، لہذا جسے پیسٹ کے استعمال کی ضرورت ہو تو وہ اسے آذان فجر سے پہلے استعمال کر لے اور اگر وہ دن کو استعمال کر لے اور نگلنے کا کوئی اندیشہ نہ ہو تو پھر (دن کو بھی استعمال کرنے میں) کوئی حرج نہیں۔ مگر احتیاط اسی میں ہے کہ پیسٹ کے ساتھ برش نہ کیا جائے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں