نئے گھر کےلیے خیرات اور قرآنی خوانی کرنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ آج کل یہ رواج چل نکلا ہے کہ جب کوئی نئے گھر لیتے ہیں تو اس میں شفٹ ہونے سے پہلے قل خوانی کرتے ہیں اور پھر خیرات کرتے ہیں تو اس بارے کیا حکم ہے؟

393 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن قل خوانی تو بالکل جائز نہیں، یہ بدعت ہے۔ جہاں تک بات نئے گھر میں شفٹ ہونے سے پہلے خوشی کے موقع پر خیرات وغیرہ یا مٹھائی وغیرہ کی تقسیم کرنے کی ہے۔ تو سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ اس میں نیت کیا ہے؟ اگر نیت درست ہے تو پھر معروف طریقے سے خیرات یا مٹھائی کی تقسیم کی جاسکتی ہے۔ بظاہر اس کی کوئی ممانعت نظر نہیں آتی، ہاں البتہ خوشی کے اظہار میں شرعی حدود کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں