بغیروضوء قرآن پاک کی مصحف سے تلاوت کرنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا ہم بغیروضوء کے قرآن پاک کی مصحف سے تلاوت کرسکتے ہیں؟

404 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! بغیروضوء مصحف سے دیکھ کر اور مصحف کو پکڑ کرقرآن پاک کی تلاوت کی جاسکتی ہے۔ اس پرممانعت کی ہمارے پاس کوئی دلیل نہیں ہے۔ تاہم یہ بات اپنی جگہ ہے کہ افضل اور بہتریہی ہے کہ انسان باوضوء ہوکر ہی تلاوت کرے۔ لیکن بےوضوء بھی مصحف سے دیکھ کر قرآن پاک کی تلاوت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

    کچھ علماء اس بات کے قائل ہیں کہ قرآن پاک کی مصحف سے تلاوت بغیروضوء نہیں کرنا چاہیے، لیکن ان کی یہ بات بغیردلیل کے ہے۔ اور پھر کیا بغیر وضو انسان پلید، ناپاک ہوجاتا ہے؟ اگر تو ایسا ہی ہے، تو پھر وضو لازمی ہے، اور اگر ایسا نہیں ہے تو وضو کی شرط لگانا ٹھیک نہیں ہے کیونکہ یہ دین میں اضافہ کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سے مسائل کو جنم دیتا ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں